سی ٹی او کا احسن اقدام،عام شہری کی طرح کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کا پروٹوکول اور سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے احسن اقدام،اپنے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے مناواں لائن پہنچ گئے، سی ٹی او لاہور نے عام شہری کی طرح کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہد ی نے وقت لینے کے بعد سائن ٹیسٹ کے بعد روڈ ٹیسٹ بھی دیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ باآسانی پاس کرلیا۔
سی ٹی او لا ہو ر نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کسی سفارش یا ریفرنس کی ضرورت نہیں۔