ڈکیتی، چوری کی متعد د وارداتیں، شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) بھاری تعداد میں تعینات پولیس نفری کے باوجود شہریوں کیساتھ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار میں اسلم شاہ کے گھر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر6لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے جبکہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے نسیم محبوب کی فیملی سے چار لاکھ اور85ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ہڈیارہ کے علاقے میں خالد محمود سے 28ہزار روپے اور موبائل فون، حنجر وال کے علاقے میں ڈاکو سعید اقبال سے75ہزار روپے اور موبائل فون،گلبرگ کے علاقے سے ڈاکو،احمد سے 28ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں ڈاکو ثریا بی بی سے اسلحہ کے زور پر35ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے اسد سے32ہزار اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو،شیخ سلیم سے 65ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں ڈاکو، شفقت سے56ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ،شفیق آباد،داتا دربار،لٹن روڈ اور نوا نکوٹ میں شہریوں کی موٹر سائیکلیں،گاڑی اور رکشہ چوری ہوگیا۔