شفیق آباد پولیس نے شہریوں سے بھتہ طلب کرنیوالے تین ملزمان کوگرفتار کر لیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ڈویڑن شفیق آباد پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف بڑی کاروائی،تاجر برادری سمیت شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے آٹو میٹک رائفلیں برآمد ملزمان بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔ اس مو قع پر ایس پی سٹی حفیظ الر حمن بگٹی،ڈی ایس پی شفیق آبا د میا ں قد یر،ایس ایچ او انسپکٹر ملک خا لد اور دیگر افسر ان مو جو د تھے۔ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی نے بتایا کہ ملزمان نے شہری عمیر سے 50 لاکھ بھتہ مانگا تھا۔ملزمان کا سرغنہ عمران نذیر ترکی سے لیڈ کر رہا تھا۔ملزمان مختلف نمبروں سے بھتہ مانگتے تھے۔ ملزمان میں تاجر اعجاز کا بھائی بھی ملوث تھا۔ملزمان نے شہری عمیر سے 50 لاکھ بھتہ کی ڈیمانڈ کی اور اسکے دروازے پر فائرنگ کی۔گرفتار ملزمان میں شاہد پرنس, فیاض اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ملزمان کو شفیق آباد پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کیا۔