بنوں میں رہزنوں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق 

بنوں میں رہزنوں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)سواری کے روپ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش میں ناکامی اور ڈرائیور کی جانب سے مذاحمت پر فائرنگ کرکے ٹیکسی ڈرائیورکو قتل کردیا ٹیکسی ڈرائیور فرحت اللہ عرف خان سکنہ کوٹ بیلی کو مبینہ طور پر پشاور سے بنوں کیلئے سواریوں کے روپ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے سپیشل کیا اور میریان کے قریب ٹیری رام کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موٹر کار چھیننے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے مذاحمت کی اور گاڑی سڑک سے نیچے گرادی اس دوران نامعلوم ملزمان نے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورزایسوسی ایشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سمیت مقامی افراد نے بنوں پشاور روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کرکے احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے صدر ملک شکیل خان،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نثار خان ایڈوکیٹ،شیروالی باغی،عاطف خان ور محمد اسحاق خان نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے عوام بیروزگار ہوگئے ہیں دوسری طرف خراب امن وامان کی وجہ سے لوگ مزدوری کرتے ہوئے بھی محفوظ نہیں ہیں بنوں میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے مقررین نے کہا کہ جب تک مقتول ٹیکسی ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہم لاش اسی سڑک پر رکھیں گے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ محمود خان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ بنوں میں امن کا بحال کیا جائے اور اسلحہ کے نوک پر عوام کو لوٹنے اور قتل کرنے والوں سے صاف کیا جائے جبکہ مقتول ٹیکسی ڈرائیور کے بچوں کیلئے شہید پیکیج کے تحت مالی امداد کا اعلان کیا جائے،مذید کہا کہ ملزمان کا موبائل فون بھی موٹر کار میں رہ گیا ہے جو کہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا ہے اسلئے ملزم کی نشاندہی آسان ہوئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سدر ریاض خان مروت نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ایک ہفتے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے۔