ڈیرہ غازیخان آفیسرز کلب کو جم خانہ طرز پر بہتر کرنیکا فیصلہ 

ڈیرہ غازیخان آفیسرز کلب کو جم خانہ طرز پر بہتر کرنیکا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان آفیسرز کلب کو جم خانہ طرز پر بہتر کرنے، رکنیت سازی کا دائرہ کار ضلع کی بجائے ڈویژن تک بڑھانے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کو کلب کا پیٹرن انچیف بناکر پہلی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کلب کے صدر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن ہوں گے اور  انتخابات پانچ سال کی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
بجائے سالانہ ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کلب کے  گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایگزیکٹو ممبرز محمد لطیف پتافی،اللہ بخش کورائی کے علاؤہ ملک اقبال ثاقب طارق علی کاکڑ،پروفیسر محمد ایوب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،عمر لغاری،ڈاکٹر سانول عطاء سمیت دیگر افسران اور کلب کے اراکین موجود تھے۔اجلاس میں کلب کا نام جمخانہ کلب میں تبدیل کرنے سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔کلب میں سوئمنگ پول،گیسٹ رومز،چلڈرن پلے لینڈ،کیفے ٹیریا،کلب کے لیٹ نائٹ اوقات بڑھانے،اتوار کو کھلا رکھنے سمیت دیگر معاملات پر تجاویز دی گئیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گورننگ باڈی کے فعال اراکین سرگردھا،گجرانوالہ کلب کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیں،ڈی جی خان جم خانہ کلب کو سب سے بہترین کلب بنانے کیلئے اراکین فعال کردار ادا کریں۔کمشنر نے کہا کہ کلب کے معاملات میں شفافیت کیلئے  گورننگ باڈی میں سرکاری ملازمین کے ساتھ پرائیویٹ افراد کو شامل کرنے اور  اراکین کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 سے 30 فعال شہریوں پر مشتمل کلب کی کونسل بھی قائم کی جائے گی۔کلب کو ہر عمر کے افراد، بچوں،بزرگوں اور فیملی کی تفریح کا مرکز بنایا جائیگا جہاں کھیل سمیت دیگر تقریبات ہوں گی۔کمشنر نے کہا کہ کلب کی رکنیت بڑھانے کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ دوست احباب کو قائل کرنا ہوگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے کلب کو بہترین بنایا جائیگا اور چھ ماہ کے اندر کلب کی بہتری سب کو نظر آئے گی۔ڈیرہ غازی خان کے وائلڈ لائف پارک کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔موجودہ عمارت اور پنجروں کی مرمت،دیکھ بھال کی جائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ  نے عوامی شکایات پر وائلڈ لائف پارک کا اچانک دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر اور دیگر افسران ہمراہ تھیڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پارک ملک نوید طارق اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ وائلڈ لائف پارک کے ہر پنجرہ اور کیج کا تفصیلی معائنہ کیا۔ چرند،پرند اور جانوروں کی دیکھ بھال اور خوراک کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے وائلڈ لائف پارک کی کینٹین سے ملنے والی اشیاء  خوردونوش کا پنجاب فورڈ اتھارٹی سے چیک کرانے کے احکامات بھی جاری کئیکمشنر نے چڑیا گھر میں موجود بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ خشک کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے چڑیا گھر میں موجود بچوں اور عوام سے بھی معلومات لیں۔کمشنر نے وائلڈ لائف پارک کی اپ گریڈیشن کی سکیم تیار کرنے، وائلڈ لائف پارک کے پنجروں،کیج اور عمارتوں کی مرمت،رنگ و روغن کی بھی سکیم تیار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔کمشنر کو بتایا گیا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ پر وائلڈ لائف پارک قائم ہے۔پرندوں اور جانوروں کی موسم کے مطابق بہتر دیکھ بھال کی جاتی ہے۔جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹر تعینات ہے تاہم وائڈ لائف پارک کی دیکھ بھال کیلئے درجہ چہارم ملازمین کی کمی ہے۔
فیصلہ