جاوید اقبال وڑائچ کی وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات 

جاوید اقبال وڑائچ کی وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی حماداظہر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو حلقہ میں بجلی اور گیس کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ عوام پہلے ہی معاشی مسائل سے دوچار ہے جنہیں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، بجلی کے بلوں کے حوالے سے صارفین کیلیے ریلیف پالیسی اپناتے ہوئے اقساط کی اجازت اور بلاجواز صارفین کے بجلی میٹر کاٹنے کا سلسلہ بند کرایا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے جس پر عملدرآمد کے لیے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گاانہوں نے کہاکہ ان کے حلقہ میں عوام فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بل بجلی میں بھاری رقوم شامل کرنے پر پریشانی میں مبتلا ہیں اس بارے نظر ثانی کی جائے، عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ حکومتی کارکردگی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچیں، اس موقع پر حماد اظہر نے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور کہاکہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے شب وروز عملی اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔
ملاقات