صحافی سے بدسلوکی،ڈیرہ میں جرنلسٹس کا احتجاج، آر پی او کا نوٹس

صحافی سے بدسلوکی،ڈیرہ میں جرنلسٹس کا احتجاج، آر پی او کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان)ایس ایچ او کوٹ چھٹہ کی صحافی کے ساتھ  بدسلوکی پر دو سو سے زائد صحافیوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان  کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا آر پی او ڈیرہ کا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب  کرلی قائم مقام ڈی پی او نے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 متاثرہ صحافی اور گواہان  کے ابتدائی بیان قلمبند کر لئیے ایس ایچ او کوٹ چھٹہ کو بھی فورا ڈی پی او آفس میں طلب کر لیا گیا احتجاج کے بعد صحافیوں کے نمائندہ وفد نے آر پی او ڈیرہ غازیخان کو صحافی کے ساتھ کی جانے والی زیادتی اور جعلی چوری کے مقدمہ کے بارے آگاہ کیا آر پی او ڈیرہ غازیخان کی صحافیوں سمیت کسی بھی شہری کی عزت نفس مجروح کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی آر پی او ڈیرہ غازیخان کی یقین دہانی پر صحافیوں نے پر آمن احتجاج ختم کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز سیئنر صحافی و صدر پریس کلب اکبر چانڈیہ نے جعلی مقدمہ کا موقف لینے کے لئے جب تھانہ کوٹچھٹہ پہنچا تو جعلی مدعی طارق میرانی کے بھائی نے اس کے ساتھ توں تکرار کی جس کے نتیجے میں پولیس ٹاوٹ کی حمایت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹچھٹہ عمران حمید ماڑھا سیخ پا ہوگئے اور اکبر چانڈیہ کو غلیظ گالیوں کے ساتھ تشدد اور حبس بے جا میں رکھا دوسرے صحافیوں کی مداخلت ایک گھنٹہ کے بعد مشروط رہائی ملی تحصیل بھر کے صحافیوں نے پولیس کے اس ناروا سلوک پر گزشتہ روز تھانہ کوٹچھٹہ کے سامنے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازیخان کے دفتر پہنچ گئے شدید احتجاج اور مبینہ کرپٹ ایس ایچ او عمران حمید ماڑھا کے خلاف دو سو سے زائد صحافیوں نے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب اور سٹی پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے درجنوں صحافیوں نے احتجاج میں شامل ہو کر شدید احتجاج کیا اس دوران آر پی او ڈیرہ غازیخان وقاص نذیر نے صحافیوں کے وفد کو اپنے دفتر میں مذاکرات کے لئے بلا لیا وفد نے ایس ایچ او کی غنڈہ گردی کے بارے میں مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جس پر آر پی او نے قائم مقام ڈی پی او ذوہیب نصراللہ رانجھا کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے12 گھنٹوں کے اندر رپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا اور پولیس کی طرف سے جعلی مقدمہ کی تحقیقات کے لیے آج 11 بجے فریقین کو طلب کر لیا قبل ازیں قائم مقام ڈی پی او ذوہیب نصراللہ رانجھا نے متاثرہ صحافی اکبرخان چانڈیہ سمیت گواہان ضمیر عباس بھٹہ اور فیصل نواز ملک کے بیان قلمبند کرائے اور ایس ایچ او کوٹچھٹہ عمران حمیدماڑھا قائم مقام ڈی پی او کی طلبی پر ڈی پی او آفس پہنچ گئے دریں اثنا صحافی تنظیموں نے خبر دار کیا کہ اگر ان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو یہ احتجاج کا سلسلہ وسیع کرتے ہوئے وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور تمام صحافتی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی
نوٹس