ملتان، وہاڑی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ چلانے کی تیاریاں
میلسی (نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہاہے کہ قومی سلامتی کی پالیسی بارے اجلاس ایک اہم ایونٹ ہے جس کے ذریعے مستقبل میں پاکستان کی سلامتی واستحکام کے داخلی،خارجی اور معا شی پہلوں سے فیصلے ہوئے اور اعلی ترین ادارے نے ملکی اور عالمی حوالوں سے ترجیحات کا ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے تعین کیا مگر افسوس اپوزیشن کی عدم دلچسپی نے اس کی ترجیحات کا بھانڈا پھوڑ دیا یہ فیصلے جلد عوام کے سامنے ہوں گے اور ملک کے اہل دانش سے بھی قبل ازیں اس موضوع پر اداروں نے وژن حاصل کیا ہم۔اسے شاندار عہد(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کے آغاز کی صبح قرار دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجا.ب سردار عثمان احمد بزدار کے ہمراہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد پی ٹی آئی میلسی کے رہنماں کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ اجلاس اس حوالے سے منفرد تھا کہ اس میں جنوبی پنجاب صوبے کے لیے 200 فیڈر بسوں کی خریداری کی تجویز پر وزیر اعلی نے منظوری دی۔ جنوبی پنجاب کے لیے یہ بسیں خریداری کے بعد ملتان۔وہاڑی اور میلسی میں ابتداء مرحلے پر چلاء جائیں گی۔ صوباء وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے پر100 فیڈر بسیں چلانے کے فیصلے کی اصولی منظوری دی گء ہے ابتداء طور پر فیڈر بسیں لاہور اورنج لائن ٹرین کے فیڈر روٹس پر چلاء جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران کی جانب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ایکو فرینلی /ماحول دوست،اربن بسوں کے پرا جیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی کے لیے ماحول دوست شہری بس پراجیکٹ لا رہے ہیں۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ماحول دوست ٹرانسپورٹ بہت کامیاب رہے گی۔وفد میں علی رضا خان کھچی امیدوار چیر مین تحصیل کونسل میلسی۔جاوید خان جوئیہ۔افضل خان کھچی شامل تھے۔ جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ انصاف اور امن کے کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا انصاف کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تاہم اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے والا ہر شخص قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
تیاریاں