نیو ا ئیر نائٹ کیلئے سکیورٹی پلان فائنل،پولیس ٹیمیں تیار
ملتان ( وقائع نگار)ملتان ریجن پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے پلان جاری کردیا ہے اس سلسلے میں ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں سال نو کی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
آ مد اور نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے تمام اضلاع میں آ تش گیر مادہ بنانے، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ زہریلی شراب کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں نشہ آ ور اشیا اور شیشہ کے استعمال اور خرید و فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں،چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آ لودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، انہوں نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شہریوں میں آ گاہی مہم بھی چلانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے خصوصا والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور عوام الناس بھی کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف ملتان ریجن پولیس کو 15 پر اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں، آ پ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
لودھراں (نمائندہ پاکستان)ضلعی پولیس کا نیو ایئر نائٹ کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیانیو ائیر نائٹ پر ون ویلرز،ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
گیا ون ویلرز، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نے نیو ائیر پر ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان بتاتے ہوئے کیا۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ ون ویلنگ کے لئے موٹرسائیکل تیار کرنے والے مکینک یا خرادیے کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی نیو ائیر پر 05ڈی ایس پیز، 04 انسکپٹرز، 18 سب انسپکٹرز سمیت 347 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ایلیٹ فورس کی 03 ٹیمیں چوراہوں پر تعینات کی جائیں گی جبکہ ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کے لئے 07 ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی۔تھانوں کی موبائلز،محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان بھی جاری ہے اور نیو ایئر نائٹ پر بھی سماج دشمنوں کا بندوبست کیا جائے گا۔ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ انسانی جان کی موت کا سبب بن سکتی ہے،اجتناب کرنا ہوگا۔والدین اپنے بچوں کی اصلاح میں مثبت کردار ادا کریں۔نوجوان ایسی حرکات ہر گز نہ کریں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں اور والدین کو پریشانی کا سامنا کرناپڑے۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نے کہاکہتفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جائیکسی شہری یا کسی مظلوم کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل کہروڑپکا کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔کرائم میں میٹنگ میں ڈی ایس پی طارق پرویز تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران شامل ہوئے۔میٹنگ میں سرکل کہروڑپکا کے تمام تھانہ جات کے کرائم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لینے کے ساتھ پولیس افسران کو محنت اور دیانتداری سے کرائم کو ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈی پی او عبدالروف بابرنے کہا کہ بددیانت افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی غفلت اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کی جائے اور پولیس افسران جرائم بر خلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کریں اور پینڈنگ چالان کو جلد از جلد سینٹ اپ کروایا جا ئے۔
تیار