ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم کا تبادلہ،ملتان میں الوداعی تقریب

ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم کا تبادلہ،ملتان میں الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    ملتان (  وقائع نگار)   ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا۔اس موقع پر پولیس ملازمین نے انکو گلدستہ پیش کیا۔اور نئی پوسٹنگ کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔جبکہ دوسری طرف ایس ایس پی آپریشنز کا عارضی چارج ایس ایس انوسٹی گیشن عامر نیازی کو سونپ دیا گیا ہے۔جو ریگولر ایس ایس پی آپریشن کی تعیناتی تک(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 اپنے فرائض سرانجام  دیں گیسٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر کی طرف سے ٹرانسفر ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی،چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلیزئی، ایس پی سٹی ڈویژن را نعیم شاہد، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ایس پی گلگشت حسن جہانگیر, ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شاہد عباس اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شبینہ کریم خان  نے شرکت کی۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم  نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورس کا مورال بلند کیا اور کرائم کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔سی پی او ملتان نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کو گلدستہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔جبکہ ٹرانسفر ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم  نے سی پی او ملتان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا
تقریب