پنجاب میں پھر بلدیاتی  نظام میں تبدیلی کاامکان

پنجاب میں پھر بلدیاتی  نظام میں تبدیلی کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں ایک بارپھر بلدیاتی نظام میں تبدیلی کاامکان ہے۔مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے ابتدائی ترامیم پیش کردیں،  ٹاون کمیٹیز اورمیونسپل کمیٹیز کو بحال کرنے کی تجویز باضابطہ سامنے آگئی۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ابتدائی ترامیم پیش کیں، ن لیگ نے بلدیاتی نظام میں ٹاون کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کی بحالی کی تجویز دیدی۔مسلم لیگ ن ا?ئندہ اجلاس میں مزید ترامیم بھی قائمہ کمیٹی میں پیش کرے گی، ٹاؤن کمیٹیز اورمیونسپل کمیٹیز کو حکومت پنجاب کیا?رڈیننس میں ختم کردیاگیا تھا۔مسلم لیگ ن نے اجلاس ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کو بلدیاتی نظام کاحصہ بنانے کی تجویز دی جبکہ تحریک انصاف کے کئی ارکان بھی ان کمیٹیز کی بحالی کے حامی ہیں۔
لوکل گورنمنٹ سسٹم

مزید :

صفحہ اول -