سابق حکمرانوں نے قرض لیکر ہمیں غلام بنادیا، عالمی قرضوں کی واپسی کیلئے نئے قرض لینے پڑ رہے ہیں: وزیراعظم

سابق حکمرانوں نے قرض لیکر ہمیں غلام بنادیا، عالمی قرضوں کی واپسی کیلئے نئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
       اسلام آباد،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)  وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں منی بجٹ سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو منی بجٹ لانے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے اس دوران سابق حکومتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنادیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے قرض اور سود واپس کرنے کیلئے ان ہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 2022 کی تقریبات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں۔  انہوں نے کہا ان تقریبات کا مقصد پاکستان کے الگ تشخص، ثقافت اور منفرد جغرافیہ کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا قدرت نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم کو تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو  بتایا گیا کے ڈائمنڈ جوبلی  کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ، ثقافت قومی ہیروز، تحریک پاکستان کی نامور خواتین، مقامی کھیلوں، سیاحت، معیشت، گرین پاکستان اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ڈاکومینٹریز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے نئے ایل این جی ٹرمینلز، ورچوئل پائپ لائن منصوبوں کی تنصیب کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور وزارت بحری امور، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں ہم آہنگی پیدا کریں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو ملکی ذخائر سے طلب، رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی گیس کے گھریلو تلاش کے لائسنس کے اجراء کو تیز کیا جائے، یہ قدرتی گیس کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ سرمایہ کاروں سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیں۔وزیراعظم نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’چھوٹے صوبوں کو آگے لانے کے میری حکومت کے وژن کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریکوڈک اور اس کی ڈویلپمنٹ پر آنے والے اخراجات بلوچستان حکومت نہیں بلکہ وفاق برداشت کرے گا۔ اس سے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوشحالی کے نئے باب کے آغاز میں مدد ملے گی۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کا مالی بوجھ اٹھانیکا وزیراعظم کا اعلان تاریخی ہے، ہم اس اہم پیش رفت پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فیصلہ بلوچستان کیعوام کیلئے  امن، خوشحالی، استحکام کا  آغاز ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان

مزید :

صفحہ اول -