ہیومن رائٹس سوسائٹی کی38ویں ایوارڈز تقریب
لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی اڑتیسویں ایوارڈز کی خصوصی تقریب سینیٹر ڈاکٹر ایس ایم ظفرکی زیر صدارت ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر سید عاصم ظفر صدر سوسائٹی، اے ایم شکوری سیکرٹری جنرل،لیگل کونسل کے صدر اشتیاق چوہدری نے خطاب کیا۔ بزرگ صحافی آئی اے رحمان(مرحوم) کی جمہوریت، انسانی حقوق اور جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کی بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے حقوق کی پاسداری اور خورشیداحمد بزرگ مزدور راہنماء کوایوارڈ ملے۔