سندھ آج ملک کے باقی صوبوں کی نسبت پسماندہ ہے، شہباز گل
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 3 دہائیوں سے سندھ پر مسلط ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آج پاکستان کے باقی صوبوں کی نسبت پسماندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈاکوؤں نے عوام کو لوٹنے پر توجہ دی، دہائیوں حکومت کرنے کے بعد بھی ان سے صاف پانی تک کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ سندھ کا نظام صحت بری طرح بے نقاب ہوا، جہاں سرکاری گندم غائب کر دی جائے وہاں غریب کا کیا حال ہوگا۔شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ جہاں ہسپتالوں میں انسانوں کی جگہ جانور زیادہ ہوں وہاں غریب کس کا دروازہ کھٹکھٹائے۔
شہباز گل