ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری آج 

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے2021-24ء کے منتخب ہونیوالے عہدیداروں کی حلف بر داری کی رنگا رنگ تقریب آج ہو گی۔ چیئرمین الیکشن کمیشن راشد خان نو منتخب صدر میاں طلعت احمد اور پینل سے حلف لیں گے، تیاریاں مکمل، تقریب آج کمیونٹی سنٹر ڈیفنس کلب جے بلاک فیز ون لاہور میں ہو گی۔الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونیوالی آج کی تقریب کیلئے ڈ ی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔10 بجے صبح آغاز ہو گا الیکشن کمیشن کے مطابق تقریب میں داخلہ بذریعہ کا ر ڈ ہو گا۔آج کی پروقار تقریب میں سبکدوش ہونیوالے صدر ابوبکر بھٹی نومنتخب صدر میاں طلعت احمد کواختیارات منتقل کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -