چیف انجینئرلیسکوکی ترقی کا معاملہ ہائیکورٹ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 7روز میں فیصلہ کا حکم دیدیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف انجینئرلیسکو کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل جنرل مینجر کے عہدہ پر ترقی کیلئے دائر درخواست پرلیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو درخواست گزار کو سن کر 7روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی، درخواست گزارچیف انجینئرلیسکو عاصم رضا کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ ایک روز بعد 31 دسمبر 2021 کو 60 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو رہا ہوں، سینئر ترین چیف انجینئر ہونے کے باوجود جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی، جنرل منیجر کی دو خالی اسامیوں پر لیسکو افسران کو عارضی چارج دیا گیا جس میں ایک درخواست گزار سے جونیئرہے، محکمانہ ترقی کے لیے اجلاس ہوئے لیکن درخواستگزار کو نظر انداز کر دیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزار کو جنرل منیجر کے عہدہ پر ترقی کا حکم دیاجائے۔
چیف انجینئرلیسکو