ایشز سیریز ، انگلینڈ کے کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ایشز سیریز ، انگلینڈ کے کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ایشز سیریز ، انگلینڈ کے کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایشز سیریز میں کھیلنے والے کھلاڑی اور موجود آفیشلز کا کورونا کا شکار ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کو ان کے اہلخانہ سمیت قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث  کرس سلور ووڈ چوتھے تیسٹ میں تیم کے ہمراہ نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انگلینڈ ٹیم کے چار ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تھا ۔

جن  چار افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں دو سٹاف ممبر اور دو افراد کا تعلق کھلاڑیوں کی فیملیز سے ہے۔انگلینڈ کے سٹار باؤلر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ منفی آئیں گے،اگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آتے ہیں تو سیریز جاری رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

مزید :

کھیل -