"خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی " خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا

"خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی " خواجہ آصف نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف  نے ملکی حالات میں بہتری کیلئے نئے مینڈیٹ کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ  خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات واضح مثال ہیں کہ وہاں مداخلت نہیں ہوئی، مداخلت ہوئی ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات کو سنبھالنے کے لیے اس ملک میں نیا مینڈیٹ  اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ اس کے سوا کوئی حل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر قانون سازی کے لیے سہولت کاری کی ضرورت پڑتی ہے تو یہ ریاست کی بڑی کمزوری ہے۔یادرہے کہ صوبے کے بڑے شہروں  میں زیادہ تر اہم نشستیں جمعیت علماء اسلام جیتنے میں کامیاب ہوئی  تھی ۔