قطر میں طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ، اضافی معاوضہ منظور
دوحہ (ویب ڈیسک) قطر میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے حمد میڈیکل کارپوریشن نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کلینکل اور انتظامی عملے کے لیے منظور شدہ چھٹیوں کی درخواستیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طبی عملے کی منسوخ چھٹیوں کا فیصلہ آئندہ نوٹس تک نافذالعمل رہے گا جب کہ عملے کے لیے اوور ٹائم کا معاوضہ طے کیا گیا ہے۔