معمولی تلخ کلامی پر تحریک انصاف فیصل آباد کا سابق عہدیدار قتل
فیصل آباد (ویب ڈیسک)معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فیصل آباد رانا سفیان کوقتل کردیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق مقتول رانا سفیان نے چند روز قبل ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے منع کیا تھا ، مقتول شیخ کالونی میں واقع گھر کے قریب پارک میں بیٹھا تھا کہ ملزم نے پارک میں جاکر فائرنگ کرکے سفیان کو قتل کردیا ۔ملزم حمزہ فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،تھانہ جھنگ بازار پولیس نے لاش شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔