بلدیاتی انتخابات ،سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے اور براول کو نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا 

بلدیاتی انتخابات ،سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے اور براول کو نئی تحصیل ...
بلدیاتی انتخابات ،سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے اور براول کو نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور تحریک انصاف نے بھی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات کو دو اضلاع اور براول کو نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ تحریک انصاف نے کے پی کے کی تنظیم سازی مارچ سے قبل ہی مکمل کرنے کا عندیہ بھی دیاہے، پی ٹی آئی نے ایم پی ایز ، صوبائی وزرا ء کو ٹاسک سونپ دیاہے ۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے اتحاد کا امکان ہے ، اپر اور لوئر دیر کے علاوہ بعض اضلاع میں تحصیل چیئرمین نشست پراتحادکاامکان ہے ۔

مزید :

قومی -