بارسلونا ٹیکسی سیکٹر عدم تحفظ کا شکار، ڈکیتی کی واردتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بارسلونا ٹیکسی سیکٹر عدم تحفظ کا شکار، ڈکیتی کی واردتوں کے خلاف احتجاجی ...
بارسلونا ٹیکسی سیکٹر عدم تحفظ کا شکار، ڈکیتی کی واردتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )بارسلونا ٹیکسی سیکٹر  نے عدم تحفظ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جو پلاسہ ہسپانیہ  سے شروع ہوا اور میترو پولیتانہ کے انسٹی ٹیوٹ کے سامنے ختم ہوا۔ مارچ میں شرکت کے لئے ٹیکسی ڈرائیور 9 بجے پلاسہ ہسپانیہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ احتجاج کے باعث پولیس نے متعدد سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کررکھاتھا۔

ٹیکسی کے ترجمان تیتو البارز نے کیمرے نہ لگانے کوسیاسی فیصلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رامبلہ روال کے علاقے میں چھرے گھونپنے اور وایا دی ہیبرون میں چاقو سے ڈکیتی کی کوشش جیسے واقعات نے ٹیکسی سیکٹر کو تشویشناک صورتحال سے دوچار کردیاہے۔

ٹیکسی سیکٹر کے متحرک پاکستانی  رہنما چوہدری شہباز کٹھانہ اور دیگر نے احتجاجی مارچ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے ٹیکسی سیکٹر کی تنظیمیں ایک پیج پر ہیں اور  آج کا احتجاج بھی ساری تنظیموں کا مشترکہ فیصلہ تھا،  تحفظ کا احساس بہت ضروری ہے اگر کیمرے لگ جاتے ہیں تو اس سے ملزمان کی شناخت میں آسانی ہو جائے گی  اور ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔