اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں : امریکی صدر

اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں : امریکی صدر
اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں : امریکی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقصد نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ خطے میں امن کے اہم کام جاری رکھنا ہے اور نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے بھی کام جاری رکھنے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکہ دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا اور ایسی پالیسیوں کی مخالفت کرے گا جو دو ریاستی حل کی عملداری کو خطرے میں ڈالیں۔

 اسرائیل میں آج تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی ہے۔