لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کورواں برس16ارب روپے کی آمدن

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کورواں برس16ارب روپے کی آمدن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے) ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق سال 2022میں 37لاکھ سے زائد لینڈ ریکارڈ ٹرانزیکشن عمل میں آئیں۔ جسکی بدولت صوبائی ٹیکس اور سروس چارجز کی مد میں سرکاری خزانہ میں 16ارب روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی۔ 232 سنٹرز، دیہی مراکز مال، نادرا ای سہولت اور بنکوں پر مشتمل اراضی ریکارڈ کے وسیع نیٹ ورک سے 2022 میں 24.5لاکھ افراد کو کمپیوٹرائزڈ فردیں جاری کی گئیں جبکہ 12.5 لاکھ انتقال تصدیق کئے گئے۔موثر مانٹرنگ اور بہتر کنٹرول کی بدولت پرائم منسٹر پورٹل پر پلرا کے خلاف شکایات میں گزشتہ سال کی نسبت 20%کمی کا مشاہدہ کیاگیا۔ 2022 میں کل 384 شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ 144آفیسر اور آفیشلز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا جبکہ باضابطہ تادیبی کارروائی مکمل کرتے ہوئے30افراد کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) اکرام الحق کا کہنا ہے کہ پی ایل آر اے کی جانب سے صارف دوست سافٹ وئیر ایپس تیار کی جارہی ہیں جنکی بدولت لینڈ ریکارڈ سروسز کا خود کار طریقے سے حصول ممکن بنایا جارہا ہے۔ جبکہ ریونیو ایڈمنسٹریشن کو موثر بنانے کے لیے انتظامی امور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجٹائز کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں ڈیٹا کی یونیورسل رسائی کے ذریعے سائلین کسی بھی جگہ سے اپنے مطلوبہ علاقہ کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔