انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس

انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(اپنے نمائندہ سے)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم اور کورونا کے حوالے  اجلاس،افسران نے مہم کو تیز کرنے پر زور دیا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈی سی لاہور محمد علی کو انسداد ڈینگی مہم اور کورونا کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ نئے سال میں بھی انسداد ڈینگی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش میں کافی حد تک کنٹرول پا لیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی ڈی اوز ہیلتھ خود فیلڈ میں موجود ٹیموں کو چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ اور انڈیا میں کورونا کی نئی قسم آنے پر لاہور میں بھی محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکریننگ کاؤنٹرز کو دوبارہ فعال کیا جائے اور جن افراد کو کورونا کی بوسٹر ڈوز نہیں لگی ان کو لگائی جائے۔