نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا محب رسولؐ کا تقاضہ ہے،علیم الدین شاکر

  نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا محب رسولؐ کا تقاضہ ہے،علیم الدین شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ  محبت رسولؐ کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کریں،اسلام ایک ایسا مذہب اور ایک ایسا دین ہے کہ اس کے علاوہ کوئی دین اللہ کے نزدیک مقبول نہیں ہے،حب رسول اللہ ؐ ایمان کی پہلی شرط ہے اس کے بغیر کوئی مومن ہو ہی نہیں ہو سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

 انہو ں نے مزید کہاکہ آپ ﷺکی تعلیمات سے دوری کے نتیجے میں مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ آپﷺ کے لائے ہوئے پیغام میں مضمر ہے۔نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کیلئے سرچشمہ رشد و ہدایت ہے۔مسلمانوں کی زبوں حالی صرف اور صرف اسلامی تعلیمات سے روگردانی کے باعث ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو دین اسلامی کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ آقائے دو جہاں رحمت اللعالمین کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ ہے آج ہم جس دنیاوی مسائل کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں وہ صرف اسوہ حسنہ سے دوری ہے،نئی نسل کو اسلامی اقدار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔