کنگ ایڈورڈ،فاطمہ جناح یونیورسٹی وائس چانسلرز کا دورہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال

کنگ ایڈورڈ،فاطمہ جناح یونیورسٹی وائس چانسلرز کا دورہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور وائس وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل کا گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ۔اس موقع پر ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ڈاکٹر آصف اسحاق، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر امیر افضل، پروفیسر ماہجبین مسعود، ڈاکٹر سخاوت سمیت ڈاکٹرز نرسز کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے ہسپتال کے تمام وارڈز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف اسحاق نے ہسپتال کی کارکردگی اور پیشنٹ ڈلیوری سسٹم پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ چارج سنبھالنے کا بعد اس ہسپتال میں میرا پہلا دورہ ہے۔ اس ہسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹرز اور جدید سہولیات کی ضرورت ہے جس پر گورنمنٹ سے گزارشات کریں گے۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی طرح اس ہسپتال کے لئے بھی پی سی ون منظور کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں موجود کنسلٹنٹس کو سپروائزر کا درجہ دلوایا جائے گا اور تربیت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ پروفیسر محمود ایاز سے میرا 4 دہائیوں سے تعلق ہے ہماری تربیت بھی ایک استاد سے ہوئی۔ کنگ ایڈورڈ سے ملحقہ 7 ہسپتال ہیں میرے 4 سالہ دور میں ہر لحاظ سے سب سے اچھی کارکردگی کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کی رہی۔اس موقع پر سال بھر بہترین خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ملازمین کو ایوارڈز دئیے گئے۔