مکہ مدینہ میں عمارتوں کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2023ء کی تیاریاں جاری، سرکاری حج سکیم2023ء کے عازمین کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمارتوں کے حصول کیلئے27دسمبر کو ٹینڈر اوپن نہ ہو سکے کم درخواستیں آنے کی وجہ سے ٹینڈر جمع کرانے کی تاریخ میں 15جنوری2023ء تک توسیع کر دی گئی۔15 جنوری تک درخواستیں جمع ہوں گی اسی دن شام کو ٹینڈر اوپن کیے جائیں گے۔