سموگ مہم کی خلاف ورزی پر 100سے زائد دکانیں،ہوٹل سیل،9گاڑیاں بند

سموگ مہم کی خلاف ورزی پر 100سے زائد دکانیں،ہوٹل سیل،9گاڑیاں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(اپنے نمائندہ سے) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ سٹی،  ماڈل ٹاؤن،شالیمار، کینٹ اور رائیونڈ کے اسسٹنٹ کمشنر نے مجموعی طور پر 100 سے زائد دکانوں و ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات کو اپنی نگرانی میں سیل کروایا۔دوسری جانب بابو صابو پر دھواں چھوڑنے والی 9گاڑیوں کو بند کرایا گیا55کے چالان کئے اور ایک لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔