پاک بحریہ دشمن کی ہرجارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے 

پاک بحریہ دشمن کی ہرجارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے پاک بحریہ خطے میں سمند ری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، دشمن کی آبدوزوں کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ برائے سال 2022 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہا پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیول چیف نے کہا پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن کی آبدوزوں کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کا ثبوت ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے فرائض کی انجام دہی میں فلِیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا،اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا۔
ایڈمرل امجد نیازی

مزید :

صفحہ آخر -