جمہوریت بہترین انتقام ، پی ٹی آئی پارلیمنٹ آکر مطالبات پیش کرے ، فیصل کنڈی 

جمہوریت بہترین انتقام ، پی ٹی آئی پارلیمنٹ آکر مطالبات پیش کرے ، فیصل کنڈی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ آئیں اور اپنے مطالبات پیش کریں ، جمہوریت بہترین انتقام ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوامی ریلیف پروگرام ہے ، اس پروگر ام کے تحت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ن لیگ کی حکومت میں آنے کے بعد لاہور کا پہلا دورہ ہے ، موجودہ حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگر ام سے سہولیات فراہم کیں ، متاثرین میں فی خاندان 25ہزار فراہم کررہے ہیں، 98فیصد افراد کو رقم مہیا کردی گئی ہے ، پنجاب میں 8.5ارب روپے تقسیم کرنا تھے ، تقریباً7ہزار 516خاندان رہ گئے ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پورے پاکستان میں 2.8بنیفیشریز متاثر ہوئے تھے ، ان بنیفیشریز کو 76ارب روپے مہیا کرنے تھے ،ابھی بھی ہماری ٹیم ان بنیفیشریز کو ڈھونڈ نے میں لگی ہوئی ہے ، پنجاب میں 39بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسر موجود ہیں، کچھ تحصیلوں میں نئے افراد موجود نہیں ہیںوہاںنئے فاتر کھولے جائیں گے ، پچھلے دنوں بے نظیر انکم سپورٹ نے خواجہ سرا کمیونٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اقدام اٹھایا ، تمام خواجہ سراو¿ں کو نادراآفس میں اپنے شناختی کارڈ بنانے کی تائید کی ہے ، شناختی کارڈ کے ذریعے لوکل تحصیل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں رجسٹر کریں گے ،سندھ کے بعض علاقوں میں سیلاب متاثرین اب بھی ریلیف کے منتظر ہیں، عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے 115ارب اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، سیلاب متاثرین آج بھی عمران خان کے 15ارب فنڈ کے منتظر ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ 
فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -