موسم سرما میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی 

موسم سرما میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) موسم سرما میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی ، مختلف شہری علاقوںمیں مجموعی دورانیہ 6سے8گھنٹے جبکہ دیہی علاقو ں میں 8 سے 10گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے جس سے گھریلو اور چھوٹی صنعتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق موسم میں بجلی کی طلب معمول سے کم ہے ،مگر بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شہری اور دیہی علاقوںمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر دو ، دو گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی جارہی ہے ، مختلف شہری علاقوں میں مجموعی دورانیہ 6سے 8گھنٹے تک جا پہنچا ہے ،دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ اس سے زیادہ ہے اور مختلف علاقوں میں 8سے10 گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھریلو اور چھوٹی صنعتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔لیسکو کی جانب سے دو گھنٹے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جبکہ شیڈول کے برعکس شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے اور کئی علاقوں میں6لوڈشیڈنگ تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
لودشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -