حالات گھمبیر ہیں، ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہئے، احسن اقبال

 حالات گھمبیر ہیں، ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہئے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نے سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بہتر انداز سے قابو پایا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات اور مستقبل پر ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہیے، حالات گھمبیر ہیں، مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہم چیلنجز کا سامنا بھی کریں گے اور ان کو حل بھی کریں گے، ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ایکسپورٹ میں کسی قسم کا بریک نا آئے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے، بدقسمتی سے سی پیک کو گزشتہ 4 سالوں میں بند کردیا جس کا ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبے کو 4 سال تک التوا میں رکھا، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، ملک کی بہتری کیلئے تاجر برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ 
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -