عام آدمی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کروائینگے ، جسٹس شاہد کریم 

  عام آدمی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کروائینگے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں سہولیات کی عدم دستیابی کےخلاف دائر درخواست پر ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ عام آدمی کو صحت کی بہتر دستیابی اور صحت کی بہتر فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کروائے گی۔ عدالت نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مختلف ٹیسٹ کی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ فاضل جج نے آئندہ سماعت پر ہیلتھ کیئر کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالتی حکم پرسیکرٹری ہیلتھ جاوید قاضی عدالت پیش ہوئے۔درخواست گزار ڈاکٹر سلمان کاظمی کےوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ عدالت نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ تین سالوں سے صحت کے نظام کا برا حال ہو چکا ہے، سپریم کورٹ صحت کی بہتر سہولیات دینے پر کئی احکامات جاری کر چکا ہے، ایمرجینسی میں ابھی تک مناسب اقدامات نہیں ہیں، ڈاکٹرز پورے نہیں اوروینٹی لیٹرز کی کمی ہے، عدالت سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔
جسٹس شاہد کریم

مزید :

صفحہ آخر -