ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئین میں گنجائش نہیں،فیاض الحسن چوہان

 ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئین میں گنجائش نہیں،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین سے نہیں سونے دے رہا۔ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کے شوشے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کی مقبولیت کے ڈر سے سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشنز ملتوی کروائے، اب یہ لوگ قومی الیکشنز کروانے سے گریزاں ہیں اور فرار چاہتے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں، عمران خان کو ملکی سیاست سے دور رکھنے کے لئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی اس شوشے اور اختراع کی پر زور مذمت کرتی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسکی بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ آخر -