صوبائی وزیر ہاشم ڈو گر سے قربان علی ورک کی ملاقات، محکمانہ امور پر گفتگو

صوبائی وزیر ہاشم ڈو گر سے قربان علی ورک کی ملاقات، محکمانہ امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حاصل پور(نامہ نگار) فرزند حاصل پور قربان علی ورک کوآرڈینیٹر محکمہ ایریگیشن وآبپاشی پنجاب کی بہاولپور دورہ پر آئے صوبائی وزیر محکمہ ایریگیشن وآبپاشی حکومت پنجاب ہاشم ڈو گر سے خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں محکمانہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔محکمہ ایریگیشن (بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
میں کرپٹ عناصر کی لسٹ بناکر انکے خلاف ہونے والی محکمانہ انکوائریوں کا جائزہ لے کر انکے خلاف سخت کارروائی کرنے اور محکمہ ایریگیشن وآبپاشی میں بہتری لانے کسانوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بعد میں کوآرڈینیٹر محکمہ ایریگیشن وآبپاشی حکومت پنجاب قربان علی ورک چیف انجینئر محکمہ انہار ڈویژن بہاولپور خالد بشیر گجر کے دفتر پہنچے ۔کوآرڈینیٹر قربان علی ورک نے چیف انجینئر اور ایکسین عرفان بھٹی اور آفس کے تمام افسران کے ہمراہ ایریگیشن آ فس کے سبزہ زار میں پو دا بھی لگایا دعا کی اور صوبائی وزیر محکمہ ایریگیشن حکومت پنجاب ہاشم ڈوگر سے ہونے والی محکمانہ بات چیت اور صوبائی وزیر کے جاری کردہ احکامات بارے بتایا اور ان پر عملدرآمد بارے مشورہ کیا۔