کوٹ ادو،چکن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 500 روپے کلو فروخت ہونے لگا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو شہر و گردونواح میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے شہر میں چکن450 سے 500 روپے کلو تک(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
فروخت ہو رہا ہے دوکاندار گاہکوں سے اپنی مرضی کا ریٹ وصول کرنے لگے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہری چکن خریدتے تھے لیکن وہ بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے افسران بھی قیمتیں کم کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں کوٹ ادو کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے چکن کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرایا جائے تاکہ غریب عوام بآسانی چکن کا گوشت خرید کر سکیں۔