جنوبی پنجاب میںایک ہی روز81 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

جنوبی پنجاب میںایک ہی روز81 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے81صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
لیا۔71 ہزار981یونٹس بجلی چوری کرنے پر16لاکھ28ہزار روپے جرمانہ عائد۔2مقدمات درج۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 28دسمبر2022 کو ملتان سرکل میں 14 بجلی چوروں کو350985روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 21صارفین کو 352632روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7بجلی چوروں کو195990روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 7 بجلی چوروں کو112490روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 23صارفین کو417000 روپے جرمانہ عا ئداورایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ سرکل میں 4بجلی چوروں کو75000روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو18000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4بجلی چوروں کو 106414روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔