میلسی ،ایک کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیے گئے دونوجوان بازیاب نہ ہو سکے 

 میلسی ،ایک کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیے گئے دونوجوان بازیاب نہ ہو سکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی (نامہ نگار) ایک کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیے گئے دونوں نوجوان تا حال بازیاب نہ ہو سکے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
 میلسی کے نواحی علاقہ عالم پورچاہ لومڑی والا کے رہائشی 19سالہ مرسلین اور 20سالہ بلال 20دسمبر کو گھر سے مزدوری کیلئے نکلے اور واپس نہ آئے چوتھے روزنامعلوم شخص کی کال آئی جس نے کہاکہ دونوں نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا ہے اورایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تاوان نہ ادا کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور بغیر تاوان ادا کئے نعشیں بھی حوالے نہ کرنے کا کہا ور ثا کے مطابق اس بارے دوبارہ 30 دسمبر کو رابطہ کا کہا ۔کال سنتے ہی دونوں نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ مغویوں کے مزدور بھائی در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں پورا علاقہ سوگوار ہے ورثا نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی وہ مزدور لوگ ہیں زندگی میں کروڑ روپے تودور کی بات ہے ایک لاکھ روپےبھی نہیں دیکھےانہوں نے وزیراعلی پنجاب وزیراعظم پاکستان اور آرپی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان کے مغویوں کو بازیاب کروایا جائے .اطلاع کے مطابق موبائل پر شادی کی پیشکش پر مغویان سندھ گئے تھے اور مغویان کے ہتھے چڑھے۔