دوشیزہ کی خود کشی،نوجوان  حادثے میں دم توڑ گیا

 دوشیزہ کی خود کشی،نوجوان  حادثے میں دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان ، ڈہرکی(نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار) لال پیر کی رہائشی 18 سالہ سائرہ بی بی کو والدہ نے کام کاج نہ کرنے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )

 پرڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر سائرہ بی بی نے زہریلا سپرے پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2 افراد گھوٹکی کی 20 سالہ زرینہ بی بی اور چوک بہادر پور کی 18 سالہ آمنہ بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔میر پور ماتھیلو کے قریب پیالہ ہوٹل کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کو ٹرک کی ٹکر جسکے نتیجے میں مہر سرحد کا رہائشی محمد ملوک مہر موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔