فالکن کا ناجائز شکار کارروائی،5 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج
چوک سرورشہید( سپیشل رپورٹر تحصیل وائلڈ لائف انسپکٹر چوک سرور شہید نذر حسین گشکوری نے دریائے چناب کے کنارے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
قیمتی فالکن کا شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف ایکٹ 2007کے تحت چلان کئے۔یہ قیمتی فالکن اب پاکستان میں نایاب ہو چکے ہیں اور روس سے یہ مہمان پرندے سفر کرکے پاکستان آتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں روپے ہے ۔یہ فالکن عربی شہزادے تلور، تیتر اور دیگر شکار کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ فالکن کا ناجائز شکار کرنے والوں میں محمد اعناب لغاری، محمد عامر کلاچی درکانی وہوا،محمد سلیمان کلاچی، ابوبکر اور محمد جاوید تھہیم ٹھہٹھری تھانہ رنگ پور کے خلاف تھانہ چوک سرور شہید میںدفعہ 420کے تحت ایف آئی درج ہوئی جبکہ محکمانہ چالان عدالت چوک سرور شہید میں جمع کروایا گیا۔