رکن پور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان )تھانہ رکن پور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق تقریبا دس ماہ قبل (بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
سردار گڑھ کے رہائشی غلام محی الدین نے تھانہ رکن پور پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اس کا بھائی غلام حسین 30/35 سالہ مستاجری کی رقم زمیندار کو دینے گیا اور پھر واپس نہ آیا ہے اور ہر گاہ ڈھونڈھنے پر کوئی سراغ نہ مل رہا کہ اسے شک ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کر لیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مسلسل غلام حسین کی تلاش جاری رکھی اور آخر کار ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف اور ٹیم نے ڈی ایس پی فیاض الحق کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی و تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس اغوا کے مقدمے کو اندھے قتل کے طور پر ٹریس کر لیا جس میں مقتول کی بیوی شہناز بی بی زوجہ غلام حیسن (مقتول) بیٹی شبانہ بی بی اور امیر حسین دشتی کو گرفتار کر کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم امیر حسین دشتی کے مقتول غلام حسین کی بیٹی شبانہ بی بی سے ناجائز تعلقات تھے جنہوں نے مقتول کی بیوی کو ہمراہ کرتے ہوئے غلام حسین کو موت کی گھاٹ اتارا تھا، پولیس حقائق پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور موئثر پیروی کے ساتھ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔