حکومت عمران اورعوام سے خوفزدہ ہے،امان اللہ دریشک

حکومت عمران اورعوام سے خوفزدہ ہے،امان اللہ دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(نا مہ نگار)ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈحکومت فسادیوں کاٹولہ ہے ۔اقتدارکی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
 خاطرملک کومعاشی طورپرتباہ کردیاگیاہے ۔توشہ خانہ گھڑی کاتماشہ لگانےوالے سیاسی تماش بین اپنے لیڈرنوازشریف سے اپنے دوادوارمیں 127تحائف کاحساب دیں۔ نوازشریف نے اپنے دورحکومت میںملنے والے تحائف میں 75سے زائدتحائف کس قانون کے تحت اپنے پاس رکھ لئے تھے ۔امپورٹڈحکومت کی کشتی اپنی نااہلی کی وجہ جلدڈوب جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ جب سے کرپٹ ٹولہ ملک پرمسلط ہواملک میں مہنگائی غربت اوربےروزگاری عروج پرپہنچ چکی ہے ۔مہنگائی اورلاقانونیت کی وجہ سے عوام کاجینامحال ہوچکاہے ۔پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزررہاہے اور عوام میں بے چینی اورخوف پایاجاتاہے ۔تاجرہویاانڈسٹری مالک اس وقت ملکی حالات سے پریشان ہے ۔ان تمام مسائل کاواحدحل الیکشن میں ہٰیں۔ موجودہ کرپٹ حکومت عمران خان اورعوام سے خوفزدہ ہے اس لئے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ ۔اس موقع پر خواجہ صالح محمد سردار کلیم اللہ دریشک راشد خان مستوئی سجاول گوپانگ شاہد خان وسوانی ایڈووکیٹ شیر باز خان دریشک شفقت حسین دریشک ایڈووکیٹ میاں عماد افضل خان عمران خان لاشاری عمران حسیب کٹ ودیگرافراد بھی موجودتھے۔