بی آئی ایس پی میں بہتری کیلئے پرعزم ہیں،فیصل کریم کنڈی

بی آئی ایس پی میں بہتری کیلئے پرعزم ہیں،فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس ،سینٹرل (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
زون پنجاب لاہور کا دورہ کیا. اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے بی آئی ایس پی کے سینٹرل زونل دفتر لاہور کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی سینٹرل زون پنجاب ارشد لیاقت چوہدری نے انہیں محکمہ کی کارکردگی اور پنجاب کے حوالے سے بی آئی ایس پی کےپروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شفافیت اور اعلی کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے. ہم اس کے نظام میں آسانی اور مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔