موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، شہبازشریف
ملتان(سٹی رپورٹر)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انشا اللہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے جس کی واضح مثال سیلاب متاثرین کی امداد ہے۔ پنجاب کو بھی چاہیے کہ وہ جنوبی پنجاب کے پس ماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔ ان خیالات (بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی سے ملاقات میں کیا۔ سید عبدالقادر گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔ اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ وزیراعظم میاں شبہازشریف نے سید عبدالقادر گیلانی کو این اے 157کے الیکشن میں ان کے بھائی سید علی موسی گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جس طرح مظالم ڈھا رہا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ملکی دفاع کے سلسلے میں پاک فوج اور حکومت بھارت کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ میاں شہباز شریف سید عبدالقادر گیلانی کی دعوت پر یقین دلایا کہ وہ جلد ملتان کا دورہ کرینگے