لاہور پولیس کی کارروائیاں،134ڈکیت،اشتہاری اور مفرورملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عثمان عرف مانی، شہباز، جنید اور ابوبکر شامل ہیں۔ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔سول لائن ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ایک ہفتے میں 120 ملزمان گرفتار کر لیے،ملزمان میں اشتہاری، عدالتی مفروران، ریکارڈ یافتہ ملزمان اور شراب فروش شامل ہیں۔ سول لائن ڈویژن پولیس نے 7روز کے دوران اے، بی کیٹیگری کے 16 اشتہاری،نان لسٹڈ 13 اور لسٹڈ 48 ریکارڈ یافتہ ملزمان،عدالتی مفروران میں اے کیٹیگری کے 1، بی کیٹیگری کے 19مفروران شراب فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں 22 ملزمان گرفتارکر کے 438 بوتل شراب برآمد کی گئی،دریں اثناء سٹی ڈویثر ن پولیس نے کارروائیوں کے دوران 10اشتہار ی ملزمان گرفتار کر لیے شاد باغ, شاہدرہ, بھاٹی گیٹ, رنگ محل, مصری شاہ, لاری اڈہ,مستی گیٹ اور موچی گیٹ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف جرائم میں 10 مفرور اشتہاری تیب, عثمان, عمار, عنصر, نذیر, بشیر, عبدالواحد, شفقت اور فیاض کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈکیت گرفتار