ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 5کاریں، 6موٹر سائیکل چوری 

    ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 5کاریں، 6موٹر سائیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ برکی کے علاقے میں نامعلوم چور رمیز کی دکان کے تالے توڑ کر 45ہزار روپے اور 1لاکھ مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، ہڈیارہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر الیاس کے فارم ہاؤس میں گھس کر 30کبوتر اور 4لوہے کے گارڈر لے گئے، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر تنویر و فیملی سے 5 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، سبزہ زار میں عمار اور اس کی بھابھی سے موبائل فون اور 4چاندی کی انگوٹھیاں، اسلام پورہ میں جابر سے گن پوائنٹ پر15سو روپے، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ، مانگا منڈی میں اصغر اور اس کے دوست سے گن پوائنٹ پر 19ہزار روپے، اکمل سے 6ہزار روپے، اسلم سے 40ہزار روپے اور4موبائل فونز، مناواں میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ملک علی کے ہوٹل میں گھس کر ملازمین سے 15ہزار روپے، شیراکوٹ کے علاقے میں قادر سے موبائل فون، رنگ محل کے علاقے میں ڈاکو ظہیر عباس سے گن پوائنٹ پر 70ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، ہربنس پورہ سے کاریں اور نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا، شادمان، مزنگ، ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
وارداتیں 

مزید :

علاقائی -