کھیل کے میدان میں نوجوان اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں ،ندیم قریشی 

کھیل کے میدان میں نوجوان اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں ،ندیم قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا ہے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
کہ کھیل کے میدانوں کو آ باد کرنے کیلئے حقیقی معنوں میں ترجیح دی تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار نہ ہو تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے کھیل کے میدان میں نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کالج میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ادارہ ہذا کے پرنسپل حافظ خضر حیات نے کی جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،سیکریٹری بورڈ ملتان خرم قریشی ،پروفیسر عبدالقدوس صہیب،ڈسٹرکٹ چیئرمین اوور سیز را آ صف انور،میاں جاوید قریشی،راومظہرالاسلام،ملک ثاقب مہے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری فاروق لطیف ،ملک نثار نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے ایم پی اے محمد ندیم قریشی کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی ۔