لیاقت آباد،مناواں میں حادثات،12سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق

لیاقت آباد،مناواں میں حادثات،12سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)لیاقت آباد میں بارش کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہو کر مزدا گاڑی کے ٹائروں تلے آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی جبکہ مناواں میں 12سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک حادثہ لیاقت آباد کے علاقے فیروز پور روڈ گلاب دیوی ہسپتال کے قریب پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل،دو کو طبی امداد دیکر گھر بجھوا دیا۔دریں اثناء مناواں میں 12سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔مناواں تھانہ کے قریب12سالہ بچہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ بارہ سالہ بچے کی شناخت ابوبکر ولد عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔
ٹریفک حادثات

مزید :

علاقائی -