جناح ہسپتال،بیماری سے دلبرداشتہ مریض کی چھت سے کود کر خودکشی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)جناح ہسپتال میں مریض نے بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل یونٹ 2میں زیر علاج 40سالہ سلمان نے چوتھے فلور سے کود کر خودکشی کر لی واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جار ی ہے۔
خودکشی